ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / یمن میں دس لاکھ سے زائد بچے ناقص خوراک پر زندہ ہیں: سیو دی چلڈرن

یمن میں دس لاکھ سے زائد بچے ناقص خوراک پر زندہ ہیں: سیو دی چلڈرن

Wed, 02 Aug 2017 16:22:17  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،2اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بچوں کے حقوق پر نگاہ رکھنے والی بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیم سیو دی چلڈرن نے کہا ہے کہ اس وقت یمن میں دس لاکھ سے زائد بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ وہ ناقص خوراک کھانے پر مجبور ہیں۔ غیر معیاری خوراک استعمال کرنے والے بچوں کی عمریں پندرہ برس سے کم بتائی گئی ہیں۔ اس تنظیم نے بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے اپنے مزید ماہرین کو متاثرہ علاقوں میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ بچے ایسے علاقوں میں زندہ ہیں، جہاں ہیضے کی وباء پھیلی ہوئی ہے۔ اپریل سن 2015 سے پھیلنے والی ہیضے کی وباء سے سوا چار لاکھ یمنی باشندے متاثر ہیں۔


Share: